پولیس کا بادامی باغ کی پٹھان آبادیوں میں کومبنگ آپریشن‘ شہریوں کی بائیومیٹرک کی تصدیق
لاہور (نامہ نگار) پولیس و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بادامی باغ کے علاقہ میں پٹھان آبادیوں میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے شہریوں کے کوائف چیک کئے۔ بتایاجاتا ہے کہ بادامی باغ کے علاقہ میں پولیس ، رینجرز اور دیگر سیکورٹی ایجنسیز ے کومبنگ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک کے ذریعے متعدد افراد کو چیک کیاگیا اور ان کے کوائف کا اندراج بھی کیا گیاہے۔