پاکستان کرکٹ میں ایک نمبر،باکسنگ میں بھی آگے آئے گا، عامر خان
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) برطانوی نڑاد پاکستانی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں دنیا کی بہترین ٹیموں میں ایک ہے باکسنگ میں بھی پاکستان آگے آئے گا، ستمبر میں اگلی فائٹ لڑ کر عالمی چیمپئن بنوں گا۔،پہلی پنجاب اوپن انٹرڈویڑن باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان بہت جلد باکسنگ میں آگے جائے گا، میری اکیڈمی کے دروازے تمام لوگوں کے لیے کھلے ہیں، عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی باکسر ورلڈ اور اولمپک چیمپئن بنے اس کے لئے پاکستان میں ہر جگہ باکسنگ رنگ بنانا ہوگا،،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن سے ملاقات ہوئی ہے باکسنگ کے مسائل جلد حل کریں گے، سپورٹس بورڈ سے بھی بات ہوئی ہے پورے پنجاب میں رنگ بنائے جائیں گے، ہر ڈسٹرکٹ میں رنگ ہوگا تو فائدہ ہوگا کیوبا میں ہر کونے میں باکسنگ رنگ موجودہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا بھائی پاکستان کیلئے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے میڈل جیتا، پاکستان کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں عامر خان باکسنگ اکیڈمی ہمیشہ پاکستانی باکسرز کیلئے اوپن ہے۔