جلہ جیم: اوباش کی بچی سے زیادتی‘ ملزم گرفتار مقدمہ درج
جلہ جیم ‘ میلسی (نامہ نگار‘ خبر نگار) نوجوان اوباش نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کرڈالی ملزم پولیس حراست میں مقدمہ درج‘ تفصیل کے مطابق جلہ جیم کے نواحی موضع مکل کا محمد ساجد اوباش کی اپنی کزن 5 سالہ مافیہ بی بی سے زیادتی ‘ بچی کے شور شرابے کے بعد اہل محلہ اکٹھے ہو گئے بچی کے وارثان نے اوباش محمد ساجد کو پولیس تھانہ میراں پور کے حوالے کردیا پولیس نے آر ایچ سی جلہ جیم سے میڈیکل رپورٹ حاصل کر کے زیادتی ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کو حوالات میں بند کردیا۔