قصبہ مڑل میں لڑکی کی پراسرار موت‘ بستی ملوک پولیس نے کارروائی شروع کردی
اڈا لاڑ(نمائندہ نوائے وقت) قصبہ مڑل میں 25سالہ لڑکی نسیم کی پراسرار موت تھانہ بستی ملوک پولیس نے پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کرکاروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کیمطابق لاڑ کے علاقہ قصبہ مڑل چاہ وٹو والا پر 25سالہ لڑکی گھر میں پراسرار طور پرجابحق ملی اہل علاقہ کی طرف سے 15کی اطلاع پر DSPسرکل مخدوم رشید چوہدری حاکم، تھانہ بستی ملوک کے ایس ایچ او رانا ظہیر بابر،سیکورٹی انچارج شاہد پاشا ہمراہ نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش قبضہ میں لے کاروائی کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر بھیج دی۔