وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی 26 مئی کو ڈیرہ غازی خان آمد متوقع
ڈیرہ غازیخان ( ـبیورو رپورٹ)۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا 26مئی کو دورہ ڈیرہ غازیخان متوقع ، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاںشہباز شریف 26مئی کو مظفر گڑھ میں طیب اردگان ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد ڈیرہ غازیخان میں ٹیچنگ ہسپتال کے توسیعی منصوبہ کا افتتاح کریں گے اور اس ضمن میں تیاریاں اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ کا باقاعدہ طور پر ابھی شیڈول جاری نہیں کیا گیا ۔