محکمہ صحت کو نجی کمپنی کے حوالے کرنے کیخلاف ہسپتالوں میں تالا بندی‘ مظاہرے
ملتان (سپیشل رپورٹر) محکمہ صحت ضلع ملتان کی طرف سے دفتر محکمہ صحت ،دیہی مراکز صحت،رورل ہیلتھ سنٹرز، ضلع و تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال ، شہبازشریف ہسپتال ،سٹی میڈیکل سنٹر ملتان میں تالابندی کا گزشتہ روز تیسرا دن تھا۔جس میں ایمرجنسی چلتی رہی اور باقی تمام ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال اور تالا بندی کی گئی مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ محکمہ صحت کو کبھی بھی ایک پرائیوٹPHFMCکمپنی کے حوالے نہیں کرنے دیںگے۔کیونکہ اس سے محکمہ صحت کے ملازمین کا استحصال اور معاشی قتل ہورہاہے۔ محکمہ صحت ایک بہت بڑا ادارہ ہے جوکہ عوام کو ترجیی نبیادوں پر علاج کی مفت سہولیات فراہم کر رہاہے۔ محکمہ صحت کے نجکاری کے عمل کو ابھی تک نہیں روکا گیا ہے۔ یہ گورنمنٹ ملازمین اور آئندہ آنے والی نسلوں کا معاشی قتل ہے۔ محکمہ صحت کے ملازمین کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ سرکاری وسائل کو اپنے من پسند ٹھکییداروں ، خریداروں اور نام نہاد کمپینیوں کو فراخت کرنے سے ہر صورت روکنا ہے۔حالانکہ چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ نے سوموٹو ایکشن لے کر 56پرائیوٹ کمپنیوں سے محکمہ صحت اور دوسرے محکموں کو ان کے حوالے کرنا اور بے تحاشہ تنحواہ دینے کا جواب طلب کر لیا ہے۔ گورنمنٹ دبائو کے ذریعے محکمہ صحت کو پرائیوٹ کمپنیوںکے حوالے کرنا چاہتی ہے جو کہ ایک سراسر غلط اور غیرقانونی اقدام ہے۔ محکمہ صحت کی نجکاری سے ملازمین کو سخت مشکلات اورپریشانی کا سامنا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٹھارٹی ملتان CEOہیلتھ آفس میں مظاہرے سے لیڈی ہیلتھ ورکرزپنجاب کی صدرمیڈم رخسانہ انور، ضلع ملتان کی صدر میڈم شازیہ ارشد ،یاسمین ناز،آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری مقبول احمد گجر، ڈاکٹربابر شریف، ڈاکٹر محمد ارشد سیال، ڈاکٹر ضیا حیدر، ڈاکٹر ناصر صدیقی، ڈاکٹر مظہر حسین، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹرمحمداسد، شہبازشریف ہسپتال کے صدر ڈاکٹر محمد آصف،Allied Health Professional ملتان کے صدر جمیل احمد ، رانا محمد طفیل ،لیڈی ہیلتھ وزیٹرپنجاب کی صدر میڈم خالدہ پروین،ضلع ملتان کی صدر میڈم نزھت اور جنرل سیکٹری بشرہ خانم، روبینہ ناز ، ڈاکٹر عطا الرحمٰن ،پیرامیڈیکس اور ڈینگی سٹاف سے محمد فہیم،عمیر احمد،عمران احمد،محمد شعیب، سخاوت علی، رستم علی ،جواد احمد، ابو بکرریحان بھٹی،محمد حمزہ،مصباح زیب، احمد یار،سید سجاد رضا،میڈم ارم ، محمد رمضان اکرم اور عامر جعفرپیرامیڈیکس شہبازشریف ہسپتال کے صدر ملک عمران یوسف، سنیئر لیڈر محمد وقاص اور پریس سکیٹری محمد عقل ،نشتر ہسپتال کے جنرل سیکٹری محمد اشرف ساقی ، اپیکا سے محمد شفیق سیال،ملک عزیز اللہ اعوان، فقیرمحمد حیات،رائو خلیل احمد، ملک طاہر حسین نے خطاب کیا۔ محکمہ صحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کی طرف سے دفتر محکمہ صحت رورل ہیلتھ سنٹر ضلع کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تالا بندی کی گئی اور دھرنا دیا گیا تمام ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ محکمہ صحت کو پرائیویٹ کمپنی کے حوالے نہ کیا جائے اس سے محکمہ صحت کے ملازمین کا استحصال اور معاشی قتل ہو رہا ہے بنیادی مرکز صحت عوام کو ترجیحی بنیادوں پر مفت علاج کی مفت سہولیات فراہم کررہا ہیں محکمہ صحت کے ملازمین کا متفقہ فیصلہ ہے کہ سرکاری وسائل کو اپنے من پسند ٹھیکیداروں اور نام نہاد کمپنیوں کو فروخت کرنے کے سے ہر صورت روکنا ہو گا۔ دریں اثناء پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کے صدر ملک عمران یوسف‘ عقیل خان‘ عبدالقادر‘ شیخ بلال‘ رانا معین‘ وفاص نعیم‘ محمد لیاقت‘ ملک نعمان‘ ڈاکٹر رانا آصف‘ ڈاکٹر اشفاق گجر‘ ملک شاکر نے محکمہ صحت کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی نجکاری کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔