عمران خان کا 11نکا تی ایجنڈا ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، بریگیڈیئر عاصم
اٹک ( نامہ نگار ) تحریک انصاف کے ر ہنما اور صوبائی حلقہ پی پی 1سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار بریگیڈیئر عاصم نواز خان نے کہاکہ قائد تحریک انصاف عمران خان کی جدوجہد کرپشن سے پاک نئے پاکستان کیلئے ہے قائد تحریک انصاف عمران خان کے 11نکا تی ایجنڈا ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف واضح اکثریت سے ملک بھر سے کلین سویپ کریگی نئے پاکستان کی منز ل اب قریب ہے مخالفین سیاست کر نے کی بجائے ملکی سلامتی کو دائو پر لگا چکے ہیں ا ن خیالات کااظہار انہوں نے اٹک شہر اور گردونواح میں رابطہ عوام مہم کے دوران کیا اپنے بیا ن میں عاصم نواز خان نے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے چوروں لیٹروں کو مسترد کردینگے تبدیلی کے سفر میں پوری قوم قائد تحریک انصاف عمرا ن خان کیساتھ ہے ، عوام آئندہ عام انتخابات میں موددی کی زبان بولنے والوں کو نشان عبرت بنا دینگے ملکی ساخت کو نقصان پہنچانے والے عوام اور ملک سے مخلص نہیں ہوسکتے ۔