پاکستان نے 5 وکٹوں سے شکست دیکر آئر لینڈ کرکٹ تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا۔آئر لینڈ کی ٹیسٹ سٹیٹس حاصل کرنے کے لئے تقریبا 25 سال لگے اور آئر لینڈ دنیائے کرکٹ کی گیارہویں ٹیم ہے جسے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا ہے آئر لینڈ کی ٹیم ایک منجھی ہوئی ٹیم نظر آئی پاکستانی ٹیم کی ٹف ٹائم دیا گو پہلے دن کا کھیل بارش کی نظر ہوگیا یہ ٹیسٹ بقیہ چاروں دن اوپر نیچے ہی ہوتا رہا کبھی پاکستان کا پلڑہ بھاری ہو جاتا تو کبھی آئر لینڈ کھیل میں واپس آجاتا اور آئر لینڈ کا فالوآن ہو کر اچھی لیڈ لے جانا ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا تھا اور کسی موقع پر بھی آئر لینڈ نے یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ اپنی کرکٹ تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں اور آنے والے وقت میں آئیر لینڈ کی ٹیم دنیا کی بڑی بڑی ٹیموں کو تگنی کا ناچ نچائے گی پاکستانی ٹیم دونوں اننگز میں انڈر پریشر رہی کیونکہ پاکستان ٹیم کے بیٹسمین آئرش باولروں کی سوئنگ اور لنتھ کو قابو کرنے میں ناکام رہے پاکستان کو 160 رنز ٹارگٹ ملا جو کوئی بڑا نہ تھا۔ پھر بھی 14 کے سکور پر پاکستان کی 3 کریم وکٹ گر گئیں اور لگ رہا تھا کہ پاکستان یہ ٹیسٹ ہار نہ جائے مگر امام الحق نے 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی بابر اعظم نے بھی امام الحق کا اچھا ساتھ دیا اور پاکستان یہ ٹیسٹ آخر میں با آسانی جیت گیا امام الحق چونکہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں اس لئے میرے سمیت زیادہ تر پاکستانیوں کا خیال تھا کہ وہ میرٹ پر نہیں بلکہ انضمام الحق سے رشتہ داری پر سفارشی ٹیم میں آئے ہیں مگر اپنے پہلے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری بنا کر انہوں نے ثابت کیا کہ وہ میرٹ پر ٹیم میں آئے تھے اور آج انہوں نے 74 رنز کی عمدہ انگز کھیل کر نہ صرف پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔ 74 رنز کی اننگ ایک مشکل اننگ تھی اور وہ خوب کھیلے اس لئے انضمام الحق سے بھی پریشر ہٹ گیا ہوگا کہ امام الحق میرٹ پر ٹیم میں آئے ہیں بابر اعظم نے بھی نصف سنچری بنائی مگر وہ جس طرح ون ڈے اور T20 میں کھیلتے ہیں ٹیسٹ کرکٹ میں نروس نظر آتے ہیں اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا وہ مقام نہیں بنا سکے میری ان سے درخواست ہے کہ وہ ون ڈے کی طرح ٹیسٹ میچوں میں بھی کھیلیں ایک دو میچوں میں وہ اپنا کھویا ہوا اعتماد بحال کرلیں گے ٹیسٹ میں بیٹنگ نمبر کی بہت اہمیت ہوتی ہے کوچ اور کپتان کو چاہئے کہ وہ کھلاڑوں کو ان کے نمبروں پر ہی بیٹنگ کروائیں دنیا میں پاکستان کرکٹ کھیلنے والا پہلا ملک ہے جہاں پر میچ میں نت نئے تجربات کئے جاتے ہیں اظہر علی اتنی کرکٹ کھیلنے کے باوجود بہت مایوس کرتے ہیں فاسٹ بالروں کے لئے ان کا فٹ ورک ٹھیک نہیں ہے انگلینڈ کے خلاف فخز زمان اور امام الحق سے اوپن کروائی جانی چاہئے راحت علی نے بھی کافی مایوس کیا انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں راحت علی کی جگہ حسن علی کو کھلانا چاہئے ان دو کھلاڑیوں کی تبدیلی سے پاکستان ٹیم مضبوط ہوگی اور انگلینڈ کو ٹف ٹائم دے آئرش ٹیم کو اپنا پہلا ٹیسٹ ہار گئی مگر انکی پرفارمنس نے بہت متاثر کیا ہے آنے والے وقت میں آئرلینڈ کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوگا۔
عباس نے اس ٹیسٹ میں 9 وکٹ حاصل کی ہیں اور انہوں ویسٹ انڈیز کے بعد اپنے آپ کو کافی امپرور کیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024