کامونکے: جعلی عامل اہل خانہ کو نشہ آور دودھ پلا کر زیورات، نقدی لوٹ کر فرار
کامونکے (نامہ نگار) جعلی عامل غربت دور کرنے اور جن نکالنے کے بہانے محنت کش کو بیوی بچوں سمیت نشہ آور دودھ پلاکر طلائی زیورات، نقدی اور دیگر گھریلو سامان لیکر فرار ہوگیا۔محلہ رسولنگر روڈ پانی والی ٹینکی کا عبدالرزاق دوکانوں پر بچوں کے کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرکے گھر چلارہا تھا اور کچھ عرصہ سے مالی حالات کی وجہ سے وہ پریشانی میں مبتلا تھا جس کا اس نے اپنے دوست محلہ داروحید سے ذکر کیا تو اس نے لاہور کے نوید نامی پیر کو اسکے گھر بلوایا جس پر پیر نوید نے اسے کہا کہ تمہارے گھر جن ہے جو تمہارا کاروبار ٹھپ کرنا چاہتا ہے اور اس نے جن نکالنے کے بہانے نشہ آور گولیاں ملا دودھ عبدالرزاق، اسکی بیوی شکیلہ بی بی، بیٹیوں 14 سالہ ماہم، 12 سالہ علینا اور 8 سالہ رابعہ کو پلا کر بیہوش کردیااور جعلی پیر سیف الماری کے تالے توڑ کر طلائی زیورات،ہزاروں روپے نقدی، کمپیوٹر اور دیگر گھریلو سامان لیکر رفوچکر ہوگیا۔ محلہ دار شک گذرنے پر عبدالرزاق کے گھر داخل ہوئے تو دو نوں میاں بیوی اور اْنکی بیٹیاں بیہوش پڑئی تھی جنہیں اہل علاقہ نے تشویشناک حالت کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا۔سٹی پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔