مشرف کو آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے ہٹانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں سابق صدر مشرف کو آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے ہٹانے کے لیے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ہے درخواست میں سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ مقامی وکیل محمد آفاق ایڈوکیٹ نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ پرویزمشرف کو عہدے سے ہٹانے اور آل پاکستان مسلم لیگ پر پابندی کے لیے درخواست دائر کی تھی جبکہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ستائیس اپریل کو قانون کے تقاضے پورے کیے بغیر درخواست مسترد کی کر دی تھی اور درخواست گزار کو پچاس ہزار روپے جرمانے کا بھی حکم دیا تھا۔