نواز شریف پاکستان کے مفادات پر حملہ آور ہوگئے: قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے مفادات پر حملہ آور ہوگئے‘ نواز شریف اپنی وجہ سے مشکلات میں پھنسے ہیں۔منگل کو نواز شریف کے بیان پر عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف اپنی وجہ سے مشکلات میں پھنسے ہیں۔ نواز شریف پاکستان کے مفادات پر حملہ آور ہوگئے۔ نوازشریف آج کہہ رہے ہیں پاکستان میں دہشت گردی کا آغاز کس نے کیا؟ نواز شریف سیدھا سیدھا اداروں پر الزام لگا رہے ہیں۔