صلاح الدین کے بھائی سپرد خاک
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے سپریم کورٹ رپورٹر صلاح الدین خان ،صحافی انجم شہزادکے بڑے بھائی اور وزارت مذہبی امور کے ذوالفقار احمد شانی کے والد محمد سلیم خان مختصر علالت کے بعد منگل کی سہ پہر پمس ہسپتال میں انتقال کر گئے ، مرحوم جگرکے عارضہ میں مبتلا تھے۔ مرحوم کو اسی شب اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ میں سپریم کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کے آفیشلز اور سینئر صحافیوں سمیت نوائے وقت ،دی نیشن اور وقت نیوز کے سٹاف ممبرا ن اور مرحوم کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے آج بدھ کو بعد از نماز عصر ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 164-B ،سٹریٹ نمبر 93 سیکٹر جی سکس ون فور، نزد مدینہ مارکیٹ بالمقابل آبپارہ اتوار بازار اسلام آباد میں قرآن خوانی ہو گی۔