’’ایدھی کیلئے عیدی‘‘ مہم میں کوکا کولا پاکستان کا ایدھی فائونڈیشن سے شراکت داری کا اعلان
لاہور(پ ر) کوکاکولا پاکستان نے گزشتہ سال ایدھی فاؤنڈیشن کے عطیات بڑھانے کی مہم میں عوام کی پرجوش انداز سے شرکت کے بعد رواں سال بھی اس ماہ رمضان میں ایک بار پھر پاکستان کے صف اول کے سماجی بہبود اور امدادی کام کرنے والے ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کا عنوان 'ایدھی کیلئے عیدی 'ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ملک بھر میں لوگوں کے اندر وسعت قلبی سے زیادہ عطیات دینے کی جامع انداز سے حوصلہ افزائی کی جائے۔ کوکا۔کولا پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا، "ایک ذمہ دار کاروباری ادارے کے طور پر کوکا۔کولا نے محسوس کیا کہ یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ایسے وقت میں ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر ممکن انداز سے تعاون کریں جب انہیں عطیات کی وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مجھے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ گزشتہ سال کے تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم اس سال زیادہ وسیع اور موثر مہم چلائیں گے۔" عبدالستار ایدھی مرحوم کے صاحبزادے فیصل ایدھی اس وقت ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ ہیں، "گزشتہ سال کوکا۔کولا کی مہم سے بہت اچھے نتائج نکلے اور ایدھی فاؤنڈیشن کو ماہ رمضان کے دوران زیادہ تعداد میں عطیات وصول ہوئے۔