پنجاب یونیورسٹی کے رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقات کار تبدیل‘ نوٹیفکیشن جاری
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نے رمضان المبارک میںدفتری اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی شعبہ جات صبح8 بجے تا 2 بجے دوپہر (سوموار تا جمعرات) جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح8 بجے تا 2 1بجے دوپہر تک کھلے رہیں گے۔ یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر،اقامتی آفس۔ اول ، اقامتی آفس۔ دوئم، انجینئرنگ برانچ ، ایمپلائیز ہائوسنگ سوسائٹی اور ایگزیکٹو کلب کے ضروری سٹاف(مالی،، سینٹری ورکرز، فراش، چوکیدار، گارڈز وغیرہ) کیلئے ماہ رمضان میں اوقات کار صبح 8 بجے تا1 بجے دوپہر (تمام ورکنگ ڈے ماسوائے جمعہ) جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح8 بجے تا12 بجے دوپہر ہوں گے۔