سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ پی کے 661 کی تحقیقات اور سول ایوی ایشن کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی
کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ پی کے 661 کی تحقیقات اور سول ایوی ایشن کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی‘ عدالت نے معاملے پرسول ایوی ایشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار اقبال کاظمی کی جانب سے سانحہ پی کے 661 کی تحقیقات اور سول ایوی ایشن کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ عدالت میں دائر درخواست میں درخواست گزار اقبال کاظمی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ 7 دسمبر 2016ء کو پی آئی اے کا طیارہ چترال سے راولپنڈی آتے ہوئے دوران پرواز فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں معروف نعت خواں جنید جمشید سمیت 40 افراد جاں بحق ہوئے‘درخواست میں مزید کہا گیا کہ اے ٹی آر طیاروں کے انجن بند ہونے کے باعث اب تک 20 سے زائد حادثات رونما ہو چکے ہیں۔ 2005ء میں ہی اے ٹی آر طیاروں میں تکینیکی خرابی کا انکشاف ہوا انکشافات کے باوجود خرابیوں کو دور نہیں کیا گیا ۔
سانحہ پی کے 661