لاڑکانہ میں عظمت امام زمانہ کانفرنس
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) میلاد مصطفی اور انجمن امام مہدی کی جانب سے مگسی محلہ پر 22 ویں سالانہ عظمت زمانہ کانفرنس منعقد کی گئی اسرار علی شاہ غدیری، سید علی گوہر شاہ نقوی، سیف اللہ علی حسینی، ذوالفقار مگسی اور دیگر نے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمارے امام علیہ السلام زندہ ہیں ان کا انتظار بھی عبادت ہے۔ اس موقع پر اظہار کھوکھر، فخر عباس، ممتاز کلہوڑو، عذیر عباس جوکھیو، اعجاز چانڈیو اور دیگر نے نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔