سوشل میڈیا پر ”تھینک یو“ اور ”مس یو“ مصباح، یونس ٹاپ ٹرینڈ بن گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈومینیکا ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے یادگار اننگز کھیل کر ریٹائر ہونے والے مصباح الحق اور یونس خان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کےلیے تخلیق کیا گیا ہیش ٹیگ MisYou ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے اور سینیئر کھلاڑیوں سے لے کر کرکٹ شائقین تک اس ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹس کررہے ہیں۔معروف پاکستانی گلوکار فخرِ عالم نے لکھا کہ وہ پاکستان کے لیجنڈری کپتان کی بدولت خود کو زیادہ خوش اور جذبہ فخر سے سرشار پاکستانی محسوس کررہے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے پیغام میں مصباح الحق اور یونس خان کو ”زبردست جنگجوو¿ں“ کا خطاب دیا گیا:ماضی کے مشہور بلے باز اور حال کے کرکٹ کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کو ”پسندیدہ ہستیاں اور کامیاب بلے باز“ قرار دیا۔