نیول چیف کی ملاقات، حکومت بحریہ کی دفاعی تیاریوں کےلئے تمام ضروریات پوری کرے گی: وزیراعظم

16 مئی 2016 (18:58)

وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کی بحری حدود کے تحفظ کےلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بحریہ کی دفاعی تیاریوں کےلئے تمام ضروریات پوری کرے گی۔ وزیراعظم نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور اور تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کی بحری حدود کے تحفظ کےلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بحریہ کی دفاعی تیاریوں کےلئے تمام ضروریات پوری کرے گی۔