مریم نوازکے اثاثے نہیں چھپائے, عمران خان سے ہر فارم پر لڑنے کیلئے تیار ہوں: کیپٹن صفدر

16 مئی 2016 (18:49)

وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر کیپٹن( ر) صفدر کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں اثاثے ہیں، انہیں ثابت کر کے دکھاوں گا، کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے مریم نواز کے اثاثے نہیں چھپائے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے اثاثے میں نے نہیں چھپائے، جہاں جہاں اثاثے ہیں، میں انہیں ثابت کر کے دکھاوں گا۔کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے ہر فارم پر لڑنے کیلئے تیار ہوں، میرے خلاف درخواست دینے والا آرٹیکل 63،62پر پورا نہیں اترتا-