یورپ مطیع الرحمن کو پھانسی پر خاموش کیوں‘ طیب اردگان دوہرے معیار پر برس پڑے
انقرہ ( اے ایف پی + نیٹ نیوز) ترک صدر طیب اردگان نے شدید رد عمل میں کہا کہ مغرب کا دوہرا معیار ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن کو پھانسی پر یورپ کی خاموشی پر سخت تنقید کی اوریورپی ممالک پر پھٹ پڑے ۔ استنبول میں ٹی وی پر خطاب کرتے کہا گیا آپ نے یورپ سے کوئی آواز بلند ہوتے سنی ، اگر تم سیاسی پھانسیوں کیخلاف ہو تو پھر اس معاملے پر کیوں نہیں بولے ۔ کیا آپ نے یورپ سے کچھ سنا؟ کیا یہ دوہرا معیار نہیں۔ یاد رہے پاکستان سے محبت کے الزام پر چند روز قبل جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا ۔ واضح رہے بنگلہ دیش نے کچھ روز قبل جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن کی سزائے موت پر عملد کروایا تھا۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کی انتظامیہ کے تحت قائم متنازعہ ٹرائل کورٹ میں ان کے خلاف 1971ءکی جنگ کے حوالے سے مقدمہ چلایا گیا تھا۔
طیب اردگان