پاک فوج نے طورخم سرحد کے ساتھ خاردار تار کی تنصیب دوبارہ شروع کر دی: افغان میڈیا
کابل (آئی این پی) افغان میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پاک فوج نے طورخم بارڈر کے ساتھ خاردار تار کی تنصیب دوبارہ شروع کر دی ہے۔ افغان خبررساں ادارے ”خاما پریس“ کے مطابق پاکستانی فوج نے طورخم کی سرحد کے ساتھ خاردار تار لگانے کا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق آئی جی ایف سی میجر جنرل مظہر شاہین نے پاک افغان سرحد کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔
افغان میڈیا