نیا مالی سال‘ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز دیدی
اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجاویز دی ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اگلے مالی سال سے اضافی ٹیکس ریونیو کی مد میں ٹیکنالوجی اور چمڑے کی مصنوعات پر سیلز ٹیکس دوگنا کر سکتی ہے اور ان سیکٹرز کی جانب سے استعمال شدہ بجلی پر 5 فیصد کا ودہولڈنگ ٹیکس بھی خارج کر سکتی ہے ٹیکسٹائل ، چمڑے ، قالینوں ، سپورٹس کے سازو سامان اور سرجیکل اشیاءپر ٹیکس کے اضافے کی تجویز سال 2016-17 کے نئے مالی سال کے ٹیکس اقدامات کا حصہ ہے اور ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ تجاویز وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی ۔
سیلز ٹیکس