فائرنگ، جھڑپ: امن کمیٹی کے 4 رضا کار خیبر ایجنسی، ایک ٹانک میں جاں بحق
خیبر ایجنسی / ٹانک ( بی بی سی + نوائے وقت رپورٹ )خیبر ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے طالبان مخالف امن کمیٹی کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا فائرنگ کا واقعہ لنڈی کوتل تحصیل کے دور افتادہ پہاڑی علاقے بازار ذخہ خیل میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا توحید اسلام نامی حکومتی حامی امن کمیٹی کے دو کمانڈروں کے حامیوں کے درمیان کسی بات پر جھڑپ ہوئی جس پر دونوں طرف سے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا مرنے والے افراد کا تعلق کس گروپ سے ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ٹانک کے علاقے کوڑ میں فائرنگ سے امن کمیٹی کا رضا کار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز عمر اڈہ میں بھی فائرنگ سے 2 رضا کار جاں بحق ہوگئے تھے۔ خیبر ایجنسی میں طالبان مخالف امن کمیٹی کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق گزشتہ شام لنڈی کوتل تحصیل کے دو افتادہ پہاڑی علاقے ذخہ خیل میں توحید اسلام نامی امن کمیٹی کے دو کمانڈروں کے حامیوں کے درمیان کسی بات پر جھڑپ ہوئی جس پر دونوں طرف سے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں چار رضا کار جاں بحق ہوگئے۔
خیبر ایجنسی فائرنگ
عمران خان کی رقم کی گئی تاریخ اور پرویز خٹک کا امتحان
عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 20اراکین کے نام طشت ازبام کردئیے ...
اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا تو اسزا ہوسکتی ہے، جیل جانے سے انکی ...
وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا ...
نوازشریف، کلثوم نواز اور مشاہد حسین
نوازشریف کی حکومت ٹوٹنے کے بعد بھی جب صدر رفیق تارڑ ایوان صدر ہی میں رہے تو ...
صوبہ عبیر میں جھڑپ، 3 سعودی اہلکار جاں بحق، ایک دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کے صوبہ عبیر میں فائرنگ سے تین سکیورٹی ...
کراچی: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) حب چوکی کے علاقے میں مسلح افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے ...
ڈ ی آئی خان کے تین دوستوں کی کار کو حادثہ ‘ 2 جاں بحق ‘ ایک زخمی
ڈیرہ اسما عیل خان(نامہ نگار)ڈیرہ اسماعیل خان آنیوالی کار میانوالی کے قریب ...