وزیراعظم کا پروٹوکول آفیسر ”فیس بک فرینڈ“ لڑکی سے ملنے کیلئے گھر میں گھس گیا، بھائیوں نے پیٹ ڈالا

16 مئی 2016

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ بی بی سی) پولیس نے وزیرِاعظم کے پروٹوکول افسر کیخلاف گھر میں بغیر اجازت داخل ہونے اور ہوائی فائرنگ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم نسیم خان نے چند روز قبل فیس بک پر بھارہ کہو کے علاقے حذیفہ ٹاو¿ن کی رہائشی ایک لڑکی سے فیس بک پر پہلے دوستی کی خواہش ظاہر کی اور پھر اظہارِ محبت کیا تھا۔ لڑکی کے گھر والوں نے نسیم خان کوگھر بلانے کا فیصلہ کیا۔ پولیس افسر کے مطابق ملزم نسیم خان سرکاری گاڑی پر لڑکی کے گھر آیا تو وہاں موجود لڑکی کے بھائیوں نے اسکی درگت بنا ڈالی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی جان بچانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی بھی کی لیکن اسکے باوجود لڑکی کے گھر والوں نے ملزم کی پٹائی کا سلسلہ بند نہیں کیا۔ پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں لڑکی کے گھر والوں کے چنگل سے چھڑا کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ ادھر وزیراعظم پاکستان کے پرنسپل سیکریٹری نے بھی اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
پروٹوکول افسر/ پٹائی

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...