اپنوں کی بے اعتنائی، بھارتی حکمرانوں کی بے رُخی گاندھی کا پوتا شیلٹر ہوم میں پناہ لینے پر مجبور ہو گیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) موجودہ بھارت کے بانی موہن داس کرم چند گاندھی کا پوتا اپنوں کے ہاتھوں دربدر ہونے اور حکومت کی بے اعتنائی کے باعث شیلٹر ہوم میں پناہ لینے پر مجبور ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کنو بھائی گاندھی کے سب سے چھوٹے بیٹے رام داس کا بیٹا ہے جسے اس کے اپنوں نے بے اعتنائیاں برتتے ہوئے دربدر ہونے پر مجبور کردیا۔ انڈین نیشنل کانگریس کی قیادت اور حکومت نے بھی گاندھی کے پوتے کو گھاس نہ ڈالی۔ گزشتہ روز پتہ چلنے پر وزیراعظم نریندر مودی نے جو اکثر خود کو گاندھی کا پیروکار ظاہر کرتے ہیں، اپنی کابینہ کے وزیر مہیش شرما کو نئی دہلی کے اولڈ شیلٹر ہوم کی طرف دوڑایا۔ مہیش شرما نے گاندھی کے پوتے کنو بھائی سے ملاقات کرکے انکے مسائل اور ضروریات پوچھیں اور مودی سے فون پر انکی بات کرائی۔ مہیش شرما اپنی رپورٹ مودی کو آج پیش کرینگے۔
گاندھی/ پوتا
اب تو فیصلے کاانتظار ہے
پاکستان کی سیاسی تاریخ بیان کرنا ہو تو مولوی تمیز الدین کیس کا ذکر بھی ضروری ...
ننکانہ: فیس بک دوستی، بیساکھی تہوار میں آنیوالی بھارتی لڑکی نے اسلام ...
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) بیساکھی تہوار میں شرکت کیلئے آنے والی ...
آپ کی بہت تعریف سنی ہے، دہشت گردی میں آپ کا بہت نقصان ہوا ہے:چیف جسٹس ...
پشاور: سپریم کورٹ نے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے ...
نوازشریف ہمیں نہیں اپنوں کو للکاریں‘ آئندہ وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہو ...
سکھر (آئی این پی) صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ آئندہ وزیراعظم پیپلز ...
پاکستا ن سو یٹ ہوم میں سمائل ڈے منایا گیا،بچوں کی بھرپور شرکت
اسلا م آ با د ( نمائندہ خصوصی ) پاکستا ن سو یٹ ہوم میں گز شتہ روز سمائل ڈے( مسکر ...
راہول گاندھی عوام میں گھل مل گئے‘ میٹرو ٹرین میں سفر‘ قلفی کھا ئی
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی دن کے ...