عمران خان کو آف شور کمپنیوں کا ’’باوا آدم‘‘ کہنا اہانت انبیا ء کے زمرے میں آتا ہے :علماء

16 مئی 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار)’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان اورپیر سلمان منیر،مفتی سیف اللہ قاسمی،مولانا غلام حسین نعیمی، مولانا عبد اللہ روپڑی، علامہ وقار حیدر نقوی،مولانا محمد اسلم ندیم،مولانا محمد نعیم بادشاہ، مفتی عاشق حسین،مولانا الطاف الرحمن،حافظ حسین احمداور ڈاکٹر شاہد نصیر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا اپنے بیان میں عمران خان کو آف شور کمپنیوں کے ’’باوا آدم ‘‘کہنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے کہ اور کہا ہے کہ پرویز رشید وہ اسلام کی مقدس شخصیات کے بارے اول فول کہتے رہتے ہیں ، قرآن و سنت اور 73ء کے آئین پاکستان کے تحت اللہ تعالیٰ کے کسی بھی نبی کی اشارتااور کنایتا توہین ایک ناقابل معافی جرم ہے ۔