کرپٹ عناصر کو ملکی نظام چلانے سیاست کا کوئی حق نہیں: شاہد نوید ملک
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک نے کہا ہے کہ کرپٹ اور بدعنوان افراد کو ملکی نظام چلانے اور سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دوموریہ پُل چوک پر کرپشن کے خلاف احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد ، چوہدر ی محمد شوکت ،طاہر جاوید ، عدنان ملک و دیگر نے خطاب کیا۔ شاہد نوید ملک نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ملک کو کرپٹ عناصر سے پاک کرنے کے لیے جو کرپشن فری پاکستان مہم چلا رکھی ہے اس مہم کا مقصد لوگوں میں اور خاص کر نوجوان کو بیدار کرناہے ۔