مسلمان تمام فروعی اختلافات بھلا کر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کریں:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

16 مئی 2016

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت جامع مسجدعائشہ کے خطیب مولانا محبوب الحسن طاہر،ناظم تبلیغ لاہورقاری عبدالعزیز،مجلس لاہورکے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے جامع مسجد درمیانی مزنگ اورجوہرٹاؤن میں عقیدہ ختم نبوت اورہماری ذمہ داری کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے مولانا سیدمحمدانورشاہ کاشمیری ؒ نے فرمایا تھا کہ جو شخص عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ایک گھنٹہ بھی کام کرے گا اسکو قیامت والے دن شفاعت نبوی نصیب ہوگی۔ مسلمان تمام فروعی اختلافات بھلا کر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کریں۔