رمضان سے قبل ہی مہنگائی کا سیلاب امڈآیا کوئی پوچھنے والا نہیں: میاں مقصود

16 مئی 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ رمضان المبارک کی آمدسے پہلے ہی مہنگائی کاسیلاب امڈآیاہے۔اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ ہوچکاہے۔ رواںماہ آلو، چینی، دالیں، چاول،پھل،کھجوریں،اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوںمیں ہوشرباء اضافے سے غریب عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔لوگوں کو کسی قسم کا ریلیف میسرنہیںہے۔دنیا کے تمام مہذب ملکوں میں مذہبی تہواروں پر عوام کوریلیف فراہم کیاجاتا ہے مگر پاکستان میں ناجائزمنافع خوراورذخیرہ اندوزحضرات ان مواقع سے خوب فائدہ اٹھاتے ہیں۔