عمران کے دھرنے کا دھڑن تختہ ہوگیا: غلام عباس میر
لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ(ن) کشمیر ونگ کے مرکزی رہنما اور قانون ساز اسمبلی حلقہ32ویلی ٹو سے ن لیگ کے امیدوار غلام عباس میر نے کہا ہے کہپاکستان کی قسمت کافیصلہ عوام کی منتخب قیادت کرے گی،عمران خان کے دھرنے کا دھڑن تختہ ہوگیا مگر موصوف ابھی تک کنٹینر سے باہر نہیں نکلے، وزیراعظم نوازشریف نے کسی دبائوکے تحت نہیں بلکہ ملک کوسیاسی ومعاشی عدم استحکام سے بچانے کیلئے احتساب کاسامنا کرنے کافیصلہ کیا جس کومختلف سنجیدہ طبقات کی طرف سے خوب سراہا گیا ۔ عمران خان نے ماضی میں پیپلزپارٹی کو کرپٹ ترین پارٹی کہا اور اس سے مستقبل میں اتحاد گناہ کبیرہ قرار دیا مگر آج انہوں نے جمہوریت کے خلاف کھڑے ہونے کیلئے پیپلزپارٹی سے اتحاد کیا ہے ۔