عمران کی طرح وزیراعظم بھی آف شور کمپنیوں کا اعتراف کرلیں: ابوالخیر محمد زبیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان (نورانی)وسابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کے اقرار کی طرح وزیراعظم بھی اپنی اور اپنے اہلخانہ کی آف شور کمپنیوں کا اعتراف کرلیں اور قوم سے معافی مانگ لیں تاکہ ملک کو مذید بحرانوں سے بچایا جاسکے،سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ لیکس پر کمشن بنانے سے انکار نے ملک میں نئی بحرانی کیفیت پیدا کردی ہے، چیف جسٹس کی طرف سے کمزور عدالتی کمشن قائم کرنے سے انکار بہت بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ رضاکارانہ طورپر پانامہ لیکس کی تحقیقات نیب کے حوالے کردیں تاکہ صورتحال کنٹرول میں آسکے۔