نفاذ اسلام کے بغیرکرپشن کا خاتمہ اور ملکی ترقی ممکن نہیں ہو سکتی : زبیر احمد ظہیر

16 مئی 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحر یک تحفظ حر مین شر یفین کے امیرعلامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ نفاذ اسلام کے بغیرکر پشن کا خاتمہ اور ملکی تر قی ممکن نہیں ہوسکتی‘سود ی نظام ملک و قوم کیلئے کسی کینسر سے کم نہیں اسکو جڑوں سے ختم کر نا بھی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ورنہ ہمارے پاس پچھتاوے کے سواکچھ نہیں ہوگا ۔ وہ اتوارکے روز ’’نفاذ اسلام کانفر نس‘‘ سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر مولانا عبد الستار نیازی سمیت دیگر بھی موجود تھے علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ حکمرانوں اور پار لیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ جب تک اس ملک میں نفاذ اسلام نہیں ہو گااس وقت تک ملک سے کرپشن ‘دہشت گردی اور مہنگائی سمیت یگر مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکتا۔