مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ، منی لانڈرنگ کرپشن کی بانی ہے: رانا اختر حسین

16 مئی 2016

لاہور( خبر نگار ) تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ ، منی لانڈرنگ اور کرپشن کی بانی ہے درباری جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے ملسم لیگ ن کے قائدین کواپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے پوری قوم دہشتگردی کی طرح کرپشن پر بھی متحد ہوچکی ہے اور ملک سے لوٹی جانے والی ایک ایک پائی کا حساب چاہتی ہے ۔