مودی حکومت بیگناہ کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنا بند کر دے : الطاف شاہد
لاہور( خبر نگار ) اوورسیز پاکستانی رائٹس واچ کے مرکزی صدر چودھری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ بھارت گولی اور گالی کی زبان میں بات نہ کرے ، پاکستان کی صبر و تحمل کا امتحان نہ لیا جائے ۔ شدت پسند نریندر مودی بیگناہ کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنا بند کر دے کیونکہ ان کا روشن مستقبل پاکستان کے ساتھ ہے ۔