حضرت سید وجیہ السیماء عرفانی کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر

16 مئی 2016

لاہور (پ ر) حضرت سید محمد وجیہ السیما عرفانی چشتی ؒ کے 26 ویں سالانہ ختم شریف کی سہ روزہ تقریبات گذشتہ روز سندر شریف میں اختتام پذیر ہو گئیں ۔ سجادہ نشین سید محمد حبیب عرفانی نے محفل سماع سے پہلے ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ نے خانقاہوں پر آنے والوں کی بلا مذہب و ملت ،رنگ و نسل راہنمائی کی ۔ برصغیر میں مسلمان بادشاہت ختم ہونے کے باوجود بزرگان دین کی وجہ سے اسلام قائم اورتیزی سے پھیلتا رہا جبکہ سپین میں مسلمانوں کی حکومت ختم ہوئی تو بزرگان دین کے سلسلے نہ ہونے کی وجہ وہاں مساجد کو تالے لگ گئے