حکمرانوں کی کرپشن ، لوٹ مار سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی : غلام محی الدین دیوان و دیگر

16 مئی 2016

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے رہنما غلام محی الدین دیوان ‘ نذیر احمد چوہا ن ‘ ثوبیہ کما ل خان ‘ چوہدری وسیم ظفر جٹ ‘انجم یعقوب اور میاں علی رشید نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کہا کہ نواز شریف کی سیاست کی اپنے منطقی انجا م کو پہنچ چکی ہے ۔حکمرانوں کی کرپشن اور لو ٹ مار سے دنیا بھرمیں پاکستا ن کی بدنامی ہوئی ہے انہوںنے پاکستا ن کو تبا ہ کر دیا ہے اور غیر ملکی قرض اور لوٹ ما ر کے عالمی ریکا رڈ قا ئم کر دئیے ہیں مسلم لیگ ن پاکستا ن کی نہیں بلکہ نواز شریف کی ترقی چاہتی ہے موجودہ نااہل حکمرانو ں کی وجہ سے پاکستا ن نازک ترین موڑ سے گز ر رہا ہے۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...