صدر مملکت کا کرپشن کے خلاف نفرت کا اظہار خوش آئند ہے : پاکستان عوامی تحریک

16 مئی 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا کرپشن کے خلاف نفرت کا اظہار خوش آئیند ہے، امید ہے جب کرپشن کنگز کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو گا تو وہ کسی کے ’’ممنون احسان ‘‘ بننے کی بجائے ملک، قوم اور احتساب کے اداروں کا ساتھ دیں گے ،وہ گذشتہ روز 17جون کے یوم شہداء کے حوالے سے منعقدہ انتظامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ ،صوبائی صدر بشارت جسپال ،جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ،ساجد بھٹی،قاضی فیض الاسلام ،مظہر علوی اور عرفان یوسف نے اجلاس میں شرکت کی ،خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ قوم پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد شدید اشتعال میں ہے اور ’’آف شور ‘‘ خاندان ترکی میں ولیمے کی دعوتیں اڑا رہا ہے ،بہت جلداحتساب کا شکنجہ پانامہ کے چوروں کی گردن میں ہو گا اور یہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔