2 سال کے دوران ریلوے کو 59 ارب روپے سے زائد خسارہ
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان ریلوے کو گذشتہ دو سال کے دوران 59.77ارب روپے خسارہ ہوا‘ جبکہ 2013کی نسبت مالی سال2014-15میں 9.123ارب روپے زائد آمدن ہوئی۔ 2013-14 میں پاکستان ریلوے کی آمدن 22.804ارب تھی جو 2014-15میں بڑھ کر 31.927ارب روپے ہوگئی۔دستاویزات کے مطابق مالی سال2013-14میں پاکستان ریلوے کے اخراجات 55.332ارب روپے تھے جبکہ پاکستان ریلوے نے اسی سال22.804ارب روپے آمدن حاصل کی،جس سے پاکستان ریلوے کو 2013-14میں 32.528ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ۔دستاویزات کے مطابق مالی سال2014-15میں پاکستان ریلوے کے کل اخراجات 59.173ارب روپے تھے جبکہ پاکستان ریلوے نے اسی سال31.927ارب روپے آمدن حاصل کی ،جس سے پاکستان ریلوے کو مالی سال 2014-15میں 27.246ارب روپے خسارہ برداشت کرنا پڑا۔