شریف برادران کیخلاف شور مچانے والوں نے خود ہی اپنی آف شور کمپنی تسلیم کر لی: نصیر احمد جاوا

16 مئی 2016

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء حاجی نصیر احمد جاوا نے کہا کہ میاں برادران کے خلاف پانامہ لیکس ایشو پر شور مچانے اور میاں برادران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والوں نے خود ہی اپنی آف شور کمپنی تسلیم کرلی ہے ،جبکہ پانامہ کی کمپنیاں اور دبئی کی انوسٹمنٹ عوام کے سامنے آنے کے بعد جب برطانیہ کے ورجن آئی لینڈ کمپنی آئی لینڈ اور لسٹن شائین کی کمپنیاں عوام کے سامنے آئیں گی ،تو کنٹینر پارٹی کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ پاکستان کے صدر مملکت ممنون حسین نے بڑی خوبصورت بات کی ہے کہ روشن مستقبل کیلئے بدعنوانی کا خاتمہ وقت کا تقاضہ ہے ،اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان خطے کا اہم ترین ملک بن جائے گا۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...