واقعہ معراج ہمارے لیے مشعل راہ ہے: علامہ اسلم صدیقی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے درس قرآن کی نشست میں جامع مسجد حجاز گلبرگ میں ’’معراج کی تفصیلات‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے نبی کریمؐ کو نمازوں کا تحفہ عطا کیا اور جنت و دوزخ دکھائی۔