ڈیجیٹل خدمات کو فروغ دینے کے لیے ٹیلی نار پاکستان کے’زیر اہتمام ’ڈیجیٹل فیسٹیول‘‘

16 مئی 2016

لاہور(پ ر) ٹیلی نار پاکستان نے ملک میں ڈیجیٹل ایکوسسٹم کے فروغ کے لیے اپنے روایتی جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے لاہور میں ڈیجیٹل فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ایک روزہ ایونٹ کا آغاز میڈیا رائونڈ ٹیبل سے کیا گیا ۔اس ڈیجیٹل فیسٹیول کی خصوصیات میں ٹیلی نار کی اب تک متعارف کرائی جانے والی مقبول ڈیجیٹل خدمات موبائل ایپلی کیشنز، آئی او ٹی پراڈکٹس، موبائل پے منٹ اور دیگر سلوشنز شامل تھے۔ اس موقع پر شرکاء کو ٹیلی نار کی خصوصی ایپلی کیشنز Capture, Wowboxاور Pocket TVکے براہ راست عملی تجربے کا بھی موقع فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر ایک ہولوگرافک مینی کن ( پُتلا)توجہ کا مرکز رہا جس نے حاضرین کو مائی ٹیلی نار ایپلی کیشن کی افادیت کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے متعارف کردہ ٹیلی نار پاکستان کے تھری جی ڈیوا ئس پورٹ فولیو میں شامل ہینڈ سیٹس اور انٹر نیٹ ڈیوائسز کی بھی نمائش کی گئی ۔ ٹیلی نار پاکستان کے ڈپٹی سی ای او اور چیف مارکیٹنگ آفیسر عرفان وہاب خان نے خطاب کیا۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...