یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام میر واعظ مولانا فاروق اور عبدالغنی لون کی شہادت کے سلسلہ میں تقریب

16 مئی 2016

لاہور(پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر لاہور کے زیر ِ اہتمام کشمیر ی راہنما میر واعظ مولانا فاروق اور عبدالغنی لون کی شہادت کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر شہیدوں کے خون سے رنگین ہے اور جدو جہد تحریک ِ آزادی کشمیر میں ہمارے عظیم کشمیری راہنمائوں نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی جبر و استبداد کا مقابلہ کیا اور اپنی قیمتی جانوں کی عظیم قربانی پیش کر کے آزادی کے چراغ روشن کیے۔