وفاقی حکومت نے 1238ارب روپے سے زائد سبسڈی دی
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے اپنے دورہ اقتدار میں عوام کو مختلف شعبوں میں1238ارب روپے سے زائد سبسڈی دی،سب سے زیادہ976ارب روپے سبسڈی توانائی کے شعبے میں دی گئی جبکہ اشیائے خوردونوش پر126ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔دستاویزات کے مطابق یکم جنوری2013سے مارچ2016تک وفاقی حکومت کی جانب سے کل1238.929ارب روپے کی سبسڈی دی گئی،دستاویزات کے مطابق بجلی کے شعبے میں 976.689ارب روپے،اشیائے خوردونوش پر126.985ارب روپے،تجارت اورٹیکسٹائل کے شعبے میں16.057ارب روپے جبکہ ریلوے میں119.198ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔