مطیع الرحمن کو پاک فوج، اسلام، پاکستان سے محبت کی سزا دی گئی: شفیق جرال

16 مئی 2016

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما گوجرانوالہ گجرات سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے امیدوار مرزار محمد شفیق جرال نے کہا ہے کہ مطیع الرحمن کو پاک فوج، اسلام اور پاکستان سے محبت کی سزا دی گئی ڈھاکہ کابل نئی دہلی مافیا جنوبی ایشیاء میں پاکستان کے گرد جو آگ بھڑکا رہا ہے اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔