مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی بھلائی کیلئے دن رات کام کر رہی ہے: چودھری محمود حسین کمبوہ

16 مئی 2016

لاہور (خبرنگار) سینئر ممبر کوآرڈی نیشن وزیراعلیٰ پنجاب چودھری محمود حسین کمبوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک بھرپور ترقی کر رہا ہے جس پر ملک دشمن پریشان ہیں اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی بھلائی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا میں نام پیدا کرے گا۔