مانگا منڈی میں کتوں کی بہتات، تلف کرنے کا مطالبہ

16 مئی 2016

مانگا منڈی( نامہ نگار) مانگا منڈی بائی پاس، ہسپتال روڈ،ملتان روڈ اور رائیونڈ روڈ پر آوارہ کتوں کی بہتات نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ۔ان کتوں کی وجہ سے سکول کے اساتذہ اور طالب علم بھی محفوظ نہیں رہے یہ آوارہ کتے کئی افراد کو کاٹ کر زخمی کر چکے ہیں گزشتہ دنوں ہائیر سیکنڈری سکول کے سینئر استاد کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر شدید زخمی کر دیا ،جبکہ کئی موٹر سائیکل سوار ان کتوں کی زد میں آکر زخمی ہوچکے ہیں مانگا منڈی کے سماجی، عوامی حلقوں اور فلاحی تنظیموں کے رہنمائوں نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔