عمران نے لندن فلیٹ بیچا تھا یا بکنگھم پیلس؟ خرچہ کیسے چلاتے ہیں: خواجہ آصف
سیالکوٹ (آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے آف شور کمپنیز کا شور مچانے والے خود آف شور کمپنی کے مالک نکلے، عمران خان نے 1983 میں ٹیکس بچانے کے لئے آف شور کمپنی بنائی۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے 1983 میں ٹیکس بچانے کے لئے آف شورکمپنی بنائی تھی جس کا اعتراف انہوں نے خود کیا۔ شوکت خانم ہسپتال کے لئے ملنے والا خیرات کا پیسہ بھی آف شور کمپنی میں لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے میرے خلاف ہتک عزت کا 10 ارب کا دعویٰ کر رکھا ہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کے بیانات میں جھوٹ اور تضاد ہے۔ ان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں۔ عمران اپنے اخراجات کہاں سے چلاتے ہیں۔ وزیردفاع نے کہا اب تیراکیا ہوگاکالیا والا ٹویٹ خود کو پاک دامن تصور کرنے والوں کے لئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کو متنازعہ بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ خواجہ آصف نے کہا عمران نے لندن کا فلیٹ بیچ کر نئی پراپرٹی خریدی، عمران نے فلیٹ بیچا یا بکنگھم پیلس؟۔
خواجہ آصف
EXIT کی تلاش
خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...
وارث میر سے حامد میر تک
وارث میر کو میں زیادہ جانتا تھا حامد میر کو کم کم،وارث میرسے گہری دوستی کا ...
کیا وزیراعظم بھی چیئرمین سینٹ جیسا ہو گا
وزیراعظم بھی چیئرمین سینٹ سنجرانی کی طرح کا ہو گا۔ عمران خان کو بھی اوپر سے ...
لندن: فلیٹ میں گیس لیکج‘ 2افراد دم گھنٹے سے ہلاک
لندن( نوائے وقت رپورٹ) لندن میں دم گھٹنے سے 2افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی میڈیا ...
ٹرمپ بداخلاق، مافیا کے سرغنے کی طرح وائٹ ہائوس چلاتے ہیں: سابق ڈائریکٹر ...
واشنگٹن (صباح نیوز) امریکہ کی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ...
پاکستان میں سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور امریکہ سے ...
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ...