مجلس وحدت المسلمین کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری جے یو پی نیازی کے رہنمائوں کا اظہار یکجہتی

16 مئی 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ کا تیسرا روز،جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے رہنماوُں سول سوسائٹی و دیگر کی آمد اور بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء سے اظہار یکجہتی بھی کیا، جے یو پی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد چشتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے دورہ کے موقع پر کہا کہ شیعہ نسل کشی پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال بے حس حکمرانوں کے منہ پرطمانچہ ہے،پرامن اور موثر احتجاج میں مجلس وحدت مسلمین کا کوئی ثانی نہیں۔