3 برس میں دیہی سڑکوں پر 50 ارب روپے خرچ کئے جائینگے : رانا ارشد

16 مئی 2016

لاہور(خبر نگار)پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر رانا محمد ارشدنے کہا ہے کہ خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں آئندہ تین سالوں کے دوران 50ارب روپے سے دیہی سڑکوں کی کارپٹ تعمیرسے پائیدار ترقی کے نئے راستے کھلیں گے ، معاشی انقلاب برپا ہوگا ۔