سیکرٹری خزانہ سے ایپکا عہدیداروں کی ملاقات
لاہور (سپیشل رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے وفد کی 13مئی کو اپ گریڈیشن سے محروم رہ جانے والے کلریکل؍ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل کیڈرزکی اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں سیکرٹری فنانس شوکت علی سے پنجاب سول سیکرٹریٹ میں دو گھنٹے تک مذاکرات کیے۔ ایپکا کے وفد کی قیادت پنجاب کے صدر محمد سلطان مجددی نے کی انکے ہمراہ مرکزی چیئرمین چوہدری محمد افضل،صدر لاہورصفدر حسین،جنرل سیکرٹری لاہور مختارگجر بھی تھے۔ محمد سلطان مجددی نے کہا کہ جب تک تمام کیڈرز کی اپ گریڈیشن نہیں ہو جاتی ہمارا احتجاج جاری رہے گااور 18مئی کو پنجاب بھر میں کلرکس؍ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل ملازمین ضلعی ہیڈ کواٹرز پر احتجاجی مظاہرے کریں گے جبکہ لاہور میں پنجاب سول سیکرٹریٹ کا گھیرائو کیا جائے گا۔